• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل لا یا ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مارشل لا یا ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں ، مسائل کا حل اسٹیبلشمنٹ یا عدالت نہیں، سیاسی جماعتوں کے پاس ہے،پی ڈی ایم جلسے نہیں نظام ٹھیک کرے،ملک تیزی سے انارکی کی جانب بڑھ رہا ہے، اسلام آباد سازشوں کا گڑھ بن گیا، ملک تیزی سے انارکی کی جانب بڑھ رہا ہے، عوام کو فیصلے کا اختیار نہ دیا گیا تو موجودہ لڑائی گلی کوچوں میں پھیل جائے گی، یوں دکھائی دیتا ہے کہ پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور ان کے سرپرستوں نے ایٹمی اسلامی پاور کو خدانخواستہ سوڈان بنانے کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ ملک کو انارکی سے بچانے کے لیے سیاسی جماعتیں بلوغت کا مظاہرہ کریں، حکومت میں ہوتے ہوئے پی ڈی ایم کی ذمہ داری ہے کہ جلسوں کی بجائے نظام ٹھیک کرنے پر توجہ دے، جتنی ضرورت ڈائیلاگ کی آج ہے پہلے نہ تھی۔
اہم خبریں سے مزید