• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI بی جے پی بیانیہ ایک، عمران سیاسی دہشت گرد، عدلیہ چھتری فراہم کررہی ہے، بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بی جے پی کا بیانیہ ایک طرح کا ہے۔ عمران خان ایک سیاسی دہشتگرد ہے ، جسے عدلیہ چھتری فراہم کررہی ہے ، عدلیہ ٹائیگرفورس نہ بنے ۔کراچی سے کشمور تک جیالوں کی حکومت ہوگی ،کراچی میں صرف ٹریلر دکھایا، الیکشن کمیشن بلدیاتی ادارروں کے سربراہوں کا انتخاب کرائے اور اس میں مزید تاخیر نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرپیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت جشن فتح سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات جتوانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں تقسیم کی سیاست چلتی تھی۔ جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کردیا،سندھ ایک ہے ایک تھا اور ہمیشہ ایک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کو دفن کریں گے۔ ہم پہلے بھی چاروں صوبوں کی زنجیر تھے، آج بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کراچی میں صرف ٹریلردکھایاہے،کراچی نے پی ٹی آئی کو خداحافظ کہہ دیاہے اب پورےملک سے بھی ان سیاسی دہشت گردوں کو فارغ کریں گےپیپلز پارٹی الیکشن لڑنا بھی جانتی ہے اور جیتنا بھی جانتی ہے، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے۔ پیپلز پارٹی نے ہرقسم کے سلیکٹڈ کامقابلہ کیا ہے، ہم نے اصل دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید