• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر علی کا نامور ہاکی کھلاڑیوں پر اسمگلنگ اور میچ فکسنگ کا الزام

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور قومی سلیکٹر ناصر علی نے دو سابق ہاکی کپتان اختر رسول اور اصلاح الدین پر اسمگلنگ اور سابق ہاکی اولمپیئنز شہناز شیخ پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ محمد ثقلین نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے فنڈز کا غلط استعمال کرنے والوں پر جرم ثابت ہو تو نامور کھلاڑی ہو یا صدر انہیں پھانسی پر لٹکائیں، اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن ناصر علی نے پی ایس بی کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کے خلاف بنائی گئی انکوائری کمیٹی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کی کارکردگی جانچنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کرپٹ افراد پر مشتمل ہے، کرپٹ افراد کیسے درست احتساب کریں گے، ناصر علی نے کمیٹی میں شامل دو سابق کپتانوں اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی اور اولمپیئن اختر رسول پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مجھ سے اسمگلنگ کرائی جبکہ ایک اور سابق قومی کپتان شہناز شیخ نے بحیثیت کوچ پاکستان ٹیم کو میچ فکسڈ کرنے کی ہدایت کی۔ اولمپیئن ناصر علی نے کہا کہ 1983ء میں اصلاح الدین اور 1981ء میں اختر رسول نے مجھ سے اسمگلنگ کرائی، 1983ء میں اصلاح الدین ٹیم کے منیجر تھے۔

اسپورٹس سے مزید