• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا عدلیہ سے عمران کی سہولت کاری چھوڑنے کا مطالبہ

کراچی (جنگ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کفالت کی جارہی ہے، اس کو پالا جارہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے عدلیہ سہولت کاری چھوڑے، عدالت نے ملزم کوکہا آپ کودیکھ کرخوشی ہوئی، اگرخوشی ہوئی ہے تو اُٹھ کر گلے لگالو۔ جو ریلیف اس شخص کو مل رہاہے کاش ہمیں بھی ملتا۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا 2018 میں ایک ایجنڈے پر نوازشریف کیخلاف عملدرآمد ہوا۔ نوازشریف کو سیاست سے نکالنے کا گٹھ جوڑ تھا مگر نوازشریف سیاست سے باہر نہیں ہوئے۔ سازش میں شامل کردار آج رسوا ہو رہےہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کونسا انصاف ہے، کونسی عدالتیں ہیں؟ شہبازشریف کے گھر کامحاصرہ کیا گیا،مقدمات بنائے گئے۔

اہم خبریں سے مزید