• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں میں عمران خان کے لئے اتوار بازار لگایا گیا، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک شخص نے ڈنڈے کے زور پر پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے اور قانون کو روند رہا ہے، دو چار دنوں سے عدالتوں میں عمران خان کے لئے اتوار بازار لگایا گیا ہے، ایسی ضمانت ماضی میں کسی کو ملی ہے نہ آئندہ کسی کو ملے گی، جیسی ضمانت عمران خان کو دی گئی ہے، جس پر قانون، سماج اور ملکی آئین کو سمجھنے والا ہر شخص شرمندہ ہے، عمران خان جو چیز مانگ رہا ہے وہ بھی اس کو مل رہی ہے اور جو چیز نہیں مانگ رہا وہ بھی اس کو دی جا رہی ہے، ایسی صورتحال میں عوام پوچھ رہے ہیں کہ ہم کیا کریں، عوام سوچ رہے ہیں کہ وہ اب کس سے انصاف کا تقاضہ کریں، ہفتہ کوکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عدالت نے ایک شخص کو انوکھا آرڈر دیا، یہ دنیا کا واحد شخص ہے جس کو تمام قتل معاف ہیں، آئین کی دھجیاں اڑانا، پاکستان کی معیشت تباہ کرنا، ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کرنا، ہر غیر آئینی معاملے میں اس شخص کو معافی دی گئی ہے۔ عمران خان کو بلینکیٹ بیل ملنا لمحہ فکریہ ہے، ایسی ضمانت ماضی میں کسی کو ملی ہے نہ آئندہ کسی کو ملے گی، جیسی ضمانت عمران خان کو دی گئی ہے، جس پر قانون، سماج اور ملکی آئین کو سمجھنے والا ہر شخص شرمندہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید