راولپنڈی (نمائندہ جنگ )کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی جم خانہ میں خواتین اور بچوں کے لئے سو ئمنگ پول کا افتتاح کیا۔ جم خانہ میں بچوں اور خوا تین کے لئے الگ الگ سو ئمنگ پول بنائے گئے ہیں جہاں پر سوانہ کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہاں پر اہلیان راولپنڈی کے لئے سوئمنگ پول کے علاوہ جم، کر کٹ ایرینا، سنوکر، ٹیبل ٹینس، ریسٹورنٹ جیسی سہولیات موجود ہیں اور جلد ہی سکواش، بیڈمنٹن، کارڈ روم، چیس روم اور گیسٹ روم کی سہولیات بھی یہاں متعارف کروائی جائیں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین تر جیح عوام کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تفریح کی معیاری سہولیات بھی فراہم کرنا ہے۔