نیو کاسل (پ ر) کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر پرویز محمودچوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے یہاں جی 20کانفرنس کا انعقاد اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں کشمیر کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بھارت سرینگر میں 22سے 24مئی کے دوران منعقد ہونے والی جی 20ممالک کے ٹورازم ورکنگ گروپ کی کانفرنس کرکے یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات پرامن ہیں جبکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر عرصہ تنگ کر رکھا ہے، 5اگست 2019کو بھارت اپنے بھی آئین کو معطل کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کی شناخت کو تبدیل کرکے گورنر راج نافذ کر رکھا ہے بھارت کی بارہ لاکھ فوج نے کشمیری عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں بھارت خطرناک چال باز پالیسوں پر عمل پیرا ہے، بھارت جی 20ممالک کو اندھیرے میں رکھ کر اپنا ناجائز مفادات اٹھانے کی ایک مذموم کوشش کر رہا ہے جسے دونوں اطراف کے کشمیری کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ نے جی 20ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ جی 20ممالک کی کانفرنس میں شرکت نہ کریں جبکہ وہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی اور پیدائش حق حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔