• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس کا دورہ مردان ہسپتال‘ مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

پشاور(جنگ نیوز) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے گزشتہ روزڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال مردان کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ شعبوں کا عملہ موجود تھا۔انہوں نے ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکس سٹاف کی حاضری چیک کی،مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا،اس موقع پر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر شرافت اللہ یوسفزئی بھی موجود تھے، موقع پر موجود ڈاکٹروں اور ہسپتال عملے نے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال کو بریفنگ دی۔ ایم ایس شعبہ بیرونی مریضاں میں مختلف شعبوں میں گئے اور وہاں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے مہیا کی جانے والی سہولیات اور درپیش مسائل بارے گفتگو کی اور ڈیوٹی پر مامور طبی عملے سے درپیش مسائل بارے آگاہی حاصل اور ان کے فوری حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ڈاکٹر زاور سٹاف اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور دلجمعی سے پوری کریں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔
پشاور سے مزید