• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تشدد کی منصوبہ بندی خود عمران نے کی تھی، احسن اقبال

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی نجی و سرکاری تنصیبات اور املاک کو اسلئے جلا کر راکھ کردیا کہ انکے پاس القادر ٹرسٹ کی رسیدیں نہیں ہیں عمران خان کا دامن اگر اتنا ہی صاف تھا تو 2 اگست 2022ء سے لیکر آج تک فنانشل ٹائمز کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ کیوں نہیں کیا، آپکو معلوم ہے کہ برطانوی عدالت سے آپکی بدعنوانی پر مہر تصدیق ہو گی، پراپرٹی ٹائیکون پر عائد جرمانے کیلئے معاملات طے کر کے پی ٹی آئی چیئرمین نے القادر یونیورسٹی کیلئے 650 کنال اراضی حاصل کی ہمیشہ دوسروں سے رسیدیں فراہم کرنے کا کہتے رہتے ہیں لیکن جب اپنی باری آئی تو نہ صرف ناکام رہے بلکہ رو رہے ہیں؟ جب آپکی باری آئی تو آپ نے ہر چیز جلا دی کیونکہ آپکے پاس رسیدیں اور کوئی جواب نہیں تھا۔

اہم خبریں سے مزید