پشاور (لیڈی رپورٹر )پاکستان فوج سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے تاجروں نے نوتھیہ پھاٹک سے سنہری مسجد تک ریلی نکالی جسمیں کثیر تعداد میں مختلف تاجروں تنظیموں نے شرکت کی ریلی کی قیادت تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کت صدر مجیب الرحمن نے کی جبکہ ریلی میں کینٹ کے نمائندہ تنظیموں کے صدور خیبر رینٹ کار ایشویشن خیبر پختونخوا کے صدر الحاج ہمایون خان، صدر عزیز حان،صدر نصیر الدین ہاشمی، جی ایس حاجی رحمت اللہ، نائب صدر حاجی انور حان اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کی شان ہے اور اس پر تہمت لگانا ہرگز قابل قبول نہیں، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور 9 مئی پر ہونے والی شر پسندی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی ملک کی سلامتی میں کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری شان ہے اور اپنے فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ریلی کے اخر میں ملک اور قوم کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔