پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے وائس پریذیڈنٹ و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے کہا ہے کہ ان پر سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے انھو ں نےکہاکہ وہ تحریک انصاف کے جلسوں جلوسوں کو لیڈ کر رہے تھے اس کی قیادت میں ہونیوالے احتجاج میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا جس دن سے ہمارے قائد کو گرفتار کیا گیا میں مسلسل سوشل،الیکٹرانک،پرنٹ میڈیا کے ذریعے لوگوں کو سرکاری و نجی آلات کو نقصانات نہ پہنچانے کی ترغیب دیتا رہا مگر حکومت نے بوکھلاہٹ میں یہ سب جلاو گھیرو خود کرکے ملبہ تحریک انصاف پر ڈالا دیا انہوں نے کہا کہ خان کے سپاہی ہیں ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں عوام اس نالائق حکومت کا اصلی چہرہ پہچان چکے ہیں اب وہ مزید اس کے باتوں میں آنے والے نہیں پاکستان تحریک انصاف حیات آباد کے ورکرز پر اگر کسی نے ایک گملے ایک بلب کی توڑ پھوڑ ثابت کر دی تو مجھے سولی چھڑا دیں