اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دھرنے کے باعث سپریم کورٹ کے ججز عقبی دروازہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے،ججز کی گاڑیاں سپریم کورٹ پارکنگ سے منسلک پی ایم آفس کے گیٹ سے روانہ ہوئیں ۔اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے عدالتی رویے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر دھرنا جاری ہے۔دھرنے کے باعث سپریم کورٹ کے ججز عقبی دروازہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔