• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: عورت بن کرنوجوان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے عورت بن کرنوجوان کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ملزم کوگرفتارکر لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق یف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کو کوئٹہ کے 16سالہ لڑکے نے درخواست دی تھی کہ ایک شخص نے عورت بن کر میری نہ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بناکر فیس بک میں شیئر کی جس سے میں ذہنی کرب میں مبتلا ہو گیا ہوں،اسکے خلاف کارروائی کی جائے جس پر سائبرکرائم سرکل ٹیم نے گزشتہ روزکارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ کو گرفتار کر موبائل قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا، ذرائع نے بتایا کہ ملزم فیس بک آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان کی قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کرکے ہراساں اور بلیک میل کررہا تھا۔ ملزم نے متاثرہ لڑکے کا قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا تھا۔ملزم متاثرہ نوجوان کو ملاقات کے لئے بھی بلیک میل کرتا رہا۔ ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔،مقدمے کی تفتیش جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید