• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں میں کوئٹہ اور حب میں26مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)غیر معیاری و مضر صحت خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں بی ایف اے کی آپریشن ٹیموں نے کوئٹہ اور صنعتی شہر حب میں ایک ملک شاپ سیل جبکہ 26 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ۔ کوئٹہ کے علاقوں بروری روڈ اور جوائنٹ روڈ میں ایک ملک شاپ سیل جبکہ 3 ہوٹلوں اور ایک کیٹرنگ یونٹ کو جرمانہ کیا گیا، ہوٹلوں میں صفائی کے انتظامات ناقص ، اشیاء کی تیاری میں زیر استعمال مصالحے، کسٹرڈ ایکسپائرڈ اور پکوان میں چائنیز نمک کا استعمال کیا جارہا تھا ، کیٹرنگ یونٹ کے پراسیسنگ احاطہ میں گندگی اور کھانوں کی تیاری میں استعمال کئے جانے والے اجزا زائد المیعاد و غیر معیاری پائے گئے، ملک شاپ کی تنبیہ کے باوجود گزشتہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔ اسی طرح سرکلر روڈ و ملحقہ علاقوں میں ایک مصالحہ شاپ اور معروف بیکری سمیت 3 بیکریوں اور ایک بیکنگ یونٹ کے خلاف کارروائی کی گئی ، مصالحہ شاپ کو مصالحوں میں ناقص رنگ و چائنیز نمک کی آمیزش و فروخت اور اشیاء پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ نہ ہونے جبکہ بیکرز کے خلاف فوڈ بزنس لائسنس کی عدم دستیابی خراب و زائد المیعاد مٹھائیوں وغیرہ کی موجودگی اور حتمی و قابل فروخت بیکری مصنوعات پر تیاری و تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ۔قمبرانی روڈ اور جوائنٹ روڈ میں 3 شاپس کے خلاف دودھ میں ملاوٹ اور فوڈ بزنس لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ عائدکیا گیا ۔ مزید برآں رات گئے اسپنی روڈ اور سبزل روڈ میں اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی و بارہا تنبیہ اور وارننگ نوٹسز کےباوجود فوڈ بزنس لائسنس حاصل نہ کرنے پر 8 مختلف اشیا خوردونوش کے مراکز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مالکان کو تنبیہ کی گئی۔ دوران انسپکشن بی ایف اے آپریشن ٹیم نے اسپنی روڈ پر ایک مال بردار گاڑی سے ممنوعہ و مضر چائنیز نمک کی بڑی مقدار بھی برآمد کی ۔علاوہ ازیں حب میں 5 مختلف خوراک کے مراکز کوجرمانہ کیا گیا ،جن میں 2 جنرل اسٹورز سے مضر صحت و پابندی عائد گٹکا ماوا برآمد ہوا جبکہ ایک پیزا پوائنٹ کے خلاف صفائی کی ابتر صورتحال اور اشیاء کی تیاری میں خراب و استعمال شدہ کوکنگ آئل کے مسلسل استعمال پر ایکشن لیاگیا۔ ڈویژنل فوڈ سیفٹی ٹیم نےپکڑی گئیں ممنوعہ مصنوعات موقع پر تلف کردیں۔
کوئٹہ سے مزید