• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین چیف الیکشن کمشنر کیس، عمران 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیس پر عمران خان کے اعتراضات ہیں تو پہلی فرصت میں سنیں گے، آپ لوگ اس کارروائی کو بہت ہلکا لے رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔وکیل انور منصور نے اسد عمر کی گرفتاری سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ سے الیکشن کمیشن کے وکیل نے التواء مانگ لیا تھا۔معاون وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان کے آج مقدمات اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں ہیں۔

ممبر خیبرپختونخوا جسٹس اکرام خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ سماعت پر بھی وکالت نامہ نہیں جمع کرایا تھا، بغیر وکالت نامہ آپ کا مؤقف نہیں سن سکتے۔

ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ آپ لوگ اس کارروائی کو بہت ہلکا لے رہے ہیں۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ عمران خان کو طلبی کا حکم دیا گیا تھا وہ کہاں ہیں؟ معاون وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے وکیل آ کر دلائل دینگے۔

اہم خبریں سے مزید