• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل کی قیمت میں 11 فیصد کمی ٹرانسپورٹرز بھی کرائے کم کریں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہویگی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ گزشتہ حکومت کی ذمہ داریوں کی درستگی کی جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ نئی قیمتوں کا تعین کیاگیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید