کراچی (اسٹاف رپورٹر )علامہ شاہ تراب الحق کے بڑے صاحبزادے سید شاہ سراج الحق کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ عیسیٰ نگری کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،وہ گزشتہ شب کراچی کے اسپتال میں علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے، مرحوم کی نما ز جنازہ دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ پر امیر جما عت اہلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی اقتداء میں اداکی گئی،نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک تھے۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ سوئم قرآن خوانی 18مئی جمعرات بعد مغرب تا عشاء جامع میمن مسجد پہاڑی والی شہید ملت روڈ پر ہو گی ۔