اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیمی رئیسی کے درمیان غیر رسمی ملاقات آج جمعرات کوپاک ایران بارڈر پر ہوگی، دونوں رہنما ایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے اور بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں سربراہان کی ملاقات بلوچستان کے علاقے پشین میں ہو گی
وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مشترکہ طور پر ایران سے 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے جبکہ دونوں رہنما ایران پاکستان بارڈر مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح کریں گے
ذرائع کے مطابق ایران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں،مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے،دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔