• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کسی صورت ڈیفالٹ نہیں ہونے دینگے، اسحاق ڈار

ٹوکیو (عرفان صدیقی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی بھی صورت میں ڈیفالت نہیں ہونے دینگے ، بہتر منصوبہ بندی اور مشکل فیصلوں سے پاکستان معاشی استحکام حاصل کرلے گا ، روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال تک منصوبہ بندی سے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہوا کہ بروقت فیصلوں سے پاکستان کو معاشی تباہی سے بچالیا ہے ، اسحق ڈار نے کہا کہ سابقہ حکومت میں ساڑھے تین سال عمران خان پوری ن لیگ کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا ، میاں نواز شریف سے لیکر مریم نواز ، میاں شہباز شریف سے حمزہ شہباز سمیت پوری ن لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی گئیں جس سے پاکستان کی معیشت تباہ ہوئی جبکہ ان کے ساتھ جس طرح انتقامی کاروائیں کی گئیں اس کی مثال نہیں ملتی ، انکے پینتالیس سال پرانے گھر کو نیلام کرنے کی کوشش کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید