• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCA اسکینڈل‘ عمران نے نیب نوٹس میں لگائے الزامات مسترد کردیئے

لاہور(ٹی وی رپورٹ/این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے طلبی نوٹس میں خود پر عائد الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت، جھوٹے اور حقیقت کے برعکس قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نیب میں طلبی کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون آئین سےمتصادم ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکتا‘ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ مختلف مقدمات میں قبل ازگرفتاری ضمانتیں کرانے کے لیے لاہور میں ہوں‘ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 22مئی تک مقدمات میں ضمانتیں لینے کا وقت دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید