لندن (اے ایف پی) گزشتہ روز شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سائنس دانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے چین کےساحلی نمک کی دلدل میں پلاسٹک کھانے والے بیکٹیریا اور فنگس کی نشاندہی کی ہے جو کہ عالمی کچرے کے انتظام کے لیے نئے امکانات پیش کرتے ہیں۔کیو میں رائل بوٹینک گارڈنز نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقی چین کے صوبہ جیانگ سو میں کل 184فنگل اور 55بیکٹیریل خاندان ہیں جومختلف پلاسٹک توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چین اور برطانیہ کے محققین نے مئی 2021 میں بحیرہ زرد کے ساحل کے قریب یونیسکو کی جانب سے محفوظ کردہ چین کے ڈیفینگ سے مائکروجنزموں کے نمونے لیے۔