راولپنڈی (جنگ نیوز) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ضلع راولپنڈی کی تنظیم نو کیلئے اجلاس راجہ طاہر محمود صدر اگیگا پنجاب اور ملک امجد محمود سینئر وائس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر متفقہ طور پر قاضی محمد عمران چیئرمین‘ اخیان گل طاہر صدر‘ فرمان علی عباسی چیف آرگنائزر‘ راجہ شاہد محمود جنرل سیکرٹری‘ احسن شہزاد سینئر وائس چیئرمین‘ سید مجتبیٰ شاہ‘ ثوبان فرید ‘ چوہدری شاہد ایوب ‘ محمد اقبال ‘ چوہدری ریاض احمد وائس چیئرمین اور دیگر کو منتخب کیا گیا۔ رحمان علی باجوہ اور راجہ اورنگزیب دھنیال نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات پر عمل کا مطالبہ کیا۔