• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے، ظفر اقبال نگینہ

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیری ادیب ظفر اقبال نگینہ نے پاکستان میں سیاست کی آڑ میں بھڑکائی گئی آگ کے شعلوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن جو کام 75برس میں نہ کرسکے وہ وطن دشمنوں نے9مئی کو کر دکھایا ۔ روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے 18سال بعد ازلی دشمن کی مہم جوئی کے جواب میں پاکستان کی عوام اور افواج نے دنیا کو بتا دیا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی ۔ پاکستان دنیا پر قائم رہنے کے لیے بنا ہےانشاللہ قائم رہے گا ۔ انہوں نے کہا وطن دشمن اپنے آقاؤں کی اشاروں پر ملک میں ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان کی عوام کو افواج کے خلاف سڑکوں پر لایا جا سکے، جناح ہاوس، ملکی تنصیبات کو آگ کے شعلوں کی نظر کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ظفر اقبال نگینہ نے کہا افواج نے پاکستان کی سالمیت اور قومی خودمختاری کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں ،اسی طرح قوم بھی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کردار ادا کر، انہوں نے کہا دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی ۔ رب عظیم نے مذہب اسلام اور پاکستان دشمنوں کو مٹانے کیلئے ہمیشہ ہمیں نواز اہے ۔
یورپ سے سے مزید