کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گراوٹ کا شکار ہو جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض ڈیل نہ ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، پاکستان سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد معاملہ مزید بگڑا۔
بلوم برگ نے رپورٹ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران خان لڑتے رہے تو پاکستانی روپیہ مزید گرے گا،سیاسی خلفشار قرض معاہدے پر پیشرفت میں رکاوٹ کی وجہ ہو سکتا ہے۔