• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلے جینا، اب مرنا بھی مشکل ہوگیا، سراج الحق

ژوب (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسی فلاحی ریاست دیکھنا چاہتا ہوں جس میں لوگوں کو امن بچوں کو تعلیم اور نوجوانوں کو روزگار میسر ہ پاکستان میں پہلے جینا مشکل تھا اب مرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ژوب میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں انہیں ایک بڑے جلوس میں جلسہ گاہ پہنچایا گیا جلسہ عام سے ضلعی امیر مولانا عبدالناصر ہارون رشید اور حفیظ الرحمٰن نے بھی خطاب کیا امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج کے دھماکے کے بعد انتظامیہ نے جلسے سے خطاب منسوخ کرنے کا کہا مگر میں نے بتایا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید