پیرس (اے ایف پی)ایران میں عدلیہ نے گزشتہ روز بتایا کہ گزشتہ سال مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورس اہلکاروں کو قتل کرنے کے مجرم قرار دیے جانے والے تین افراد کو پھانسی دے دی ہے، انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سےاس کی مذمت کی جارہی ہے۔میزان آن لائن نیوز ویب سائٹ کے مطابق ماجد کاظمی، صالح میرہاشمی اور سعید یغوبی کو عدلیہ نے 16 نومبر کو اصفہان میں ایک مظاہرے میں سیکورٹی فورسز کے تین ارکان کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے لیے محاربہ یا خدا کے خلاف جنگ کا قصوروار پایا۔