• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے لئے آواز اٹھائیں، عمران کی امریکی رکن کانگریس سے اپیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی امریکی خاتون رکن کانگریس کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی جس میں انہوں نے امریکی رکن کانگریس سے ا مدد کی پیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کیلئے آواز اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں آپ کی جانب سے ہمارے حق میں آواز بلند ہو، آپ اگر امریکا سے ہمارے لئے آواز اٹھائیں تو اس کے اثرات ہونگے۔میکسین مور واٹرز سے گفتگو کی مبینہ آڈیولیک میں چیئرمین پی ٹی آئی نےسیاسی ناکامی اور تحریک عدم اعتماد کاساراملبہ سابق آرمی چیف پرڈال دیا،امریکی خاتون کانگریس رکن میکسین مور واٹرز کے ساتھ زوم میٹنگ میں عمران خان نے پاکستان مخالف بیان دینے پر بھی زور دیا۔عمران خان نےکہاکہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہیں، پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں اور تاریخ کا بدترین ریاستی جبر ہم پرہو رہا ہے۔لیک آڈیو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت معاشی اعتبارسےبہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کےخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔عمران خان نے گفتگو میں کہا کہ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کیلئے اور قانون کی حکمرانی کیلئے آپ آواز اٹھائیں۔

اہم خبریں سے مزید