• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمان پارک میں عمران کا گھر سربمہر ہونے کا خدشہ، لگژری ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے ٹیکس واجب الادا

لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ذاتی گھر زمان پارک کے سربمہر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے لگژری ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے کا ٹیکس 22 مئی تک جمع نہ کروایا تو 23 مئی کو عمران خان کا گھر سربمہر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے عمران خان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے حتمی نوٹس جاری کردیا ہے جس میں عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22 مئی تک اپنے ذمہ واجب الادا لگژری ٹیکس جمع کروا دیں وگرنہ ان کا گھر سربمہر کر دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ چونکہ رواں مالی سال ختم ہونے کو جارہا ہے جبکہ محکمہ ایکسائز پنجاب لگژری ٹیکس کی مد میں اب تک ٹیکس ہدف کا 94 فیصد وصول کرسکا ہے، اس لئے اس مد میں رواں مالی سال کا ہدف پورا کرنے کے لئے تمام نادہندگان کو ختمی نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق محکمہ نے عمران خان کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے متعدد بار نہ صرف نوٹسز ارسال کئے بلکہ مطلوبہ رقم پر مبنی چالان بھی پیش کر رکھا ہے مگر انہوں نے تاحال ٹیکس جمع نہیں کروایا۔

اہم خبریں سے مزید