لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ سے سیاسی قومی رہنماؤں نے سراج الحق کے کارواں پر خودکش دہشت گرد حملہ کے بعد ٹیلیفونک رابطہ کیا۔مسلم لیگ، پی ٹی آئی، پی پی پی، جے یو پی، جے یو آئی، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اظہارِ ہمدردی کیا۔ لیاقت بلوچ نے تمام قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق غریب عوام کا مقدمہ پورے ملک میں لڑرہے ہیں۔لیاقت بلوچ نے لاہور میں سینئر صحافی، میڈیشن گروپ کے رہنما امتیاز عالم کے ساتھ ہیڈ آفس میں ملاقات کی۔ اتفاق کیا گیا کہ 9 مئی کے واقعات/سانحات سے سیاسی منظر یکسر پلٹا کھاگیا ہے۔