• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون رشید کی سربراہی میں نئی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ۔ چار رکنی کمیٹی کا سربراہ ہارون رشید کو مقرر کیا ہے۔کمیٹی میں مکی آرتھر ، گرانٹ بریڈ برن اور ڈینا انالسٹ حسن چیمہ شامل ہیں۔حسن چیمہ کو پہلی بار سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی پاکستان ٹیم ، شاہین اور انڈر 19ٹیم کی سلیکشن کرے گی،اس کا پہلا ٹاسک آئندہ ماہ ٹریننگ کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید