• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں اگست میں شفاف انتخابات کیلئے متفق ہوجائیں، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اگست میں شفاف انتخابات کیلئے متفق ہو جائیں، بلوچستان کے عوام بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، جاننا چاہتا ہوں خودکش حملے میں کون ملوث ہے، بلوچستان ہے تو پاکستان ہے، صوبہ کے عوام بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، بنیادی ضروریات زندگی کے علاوہ اب لوگوں کا مسئلہ جان کے تحفظ تک پہنچ چکا ہے، صوبائی حکومت صرف وزیراعلی ٰ سیکرٹریٹ تک محدود ہے، یہاں ہر سال اربوں کے فنڈز استعمال نہیں ہوتے، ہزاروں آسامیاں خالی ہیں مگر نوجوان بے روزگار ہیں، گوادر کے عوام سے کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے۔ صوبہ میں فوج دوگنی بھی ہوجائے تو عوام کے تعاون کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے صوبے کے اہل دانش، قبائلی عمائدین اور دیگر موثر طبقات سے مشاورت کا آغاز کرے۔
اہم خبریں سے مزید