• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاٹھور میں گٹکا /ماوا کے کارخانے پر چھاپہ، مکینوں نے گرفتار ملزمان فرار کرادیئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گڈاپ سٹی پولیس کی جانب سے گٹکا /ماوا کے کارخانے پر چھاپے کے دوران پورا گائوں باہر نکل آیا، ملزمان نے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزما ن کو فرار کروا دیا،تفصیلات کے مطابق کلمتی گوٹھ کاٹھور میں گٹکا ماوا بنانے والے کارخانے کے مالک کے سہولت کاروں نے پولیس کارروائی کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ملزمان امجد کلمتی اور ساجد کلمتی کو فرار کروا دیا، بڑی تعداد میں گائوں کے لوگ جمع ہو گئے جس پر پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کی گئی ،پولیس نے کارخانے سے دو مشینیں ، چھالیہ، تیار گٹکا ماوا ، تمباکو، چونا و دیگر اشیاء تحویل میں لے لیں جبکہ ملزمان کو فرار کروانے میں سہولت فراہم کرنے کے الزام 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید