• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہسپتال کا سیوریج کا پانی رہائشی عمارات کی بنیادوں میں سرایت کرنے لگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہباز شریف جنرل ہسپتال انتظامیہ کی غفلت، ہسپتال کے عقبی حصہ میں بنائے گئے واش رومز کے مین ہول کو سیوریج سسٹم سے منسلک کیےبغیر کھلا چھوڑ دیا، مین ہول کا پانی ملحقہ آبادی کےگھروں کی بنیادوں میں جانے سے دیواریں پھٹ گئیں، رہائشی عمارتیں گرنے کا خدشہ، مکینوں کیزبانی و تحریری شکایات کے باوجود ہسپتال انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی، متاثرہ شہری نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس شہباز شریف کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا، کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کے پیش نظر اعلیٰ حکام سےفوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، ملتان شہر کے وسط میں گنجان آبادی میں قائم میاں شہباز شریف جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہسپتال کے مین ہول سے نکلنے والا پانی قریبی گھروں کی بنیادوں میں سرایت کرنے سے قیمتی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے قریبی گھروں کے گرنے سے کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کا خدشہ پیداہوگیا ہے، ہسپتال کی غربی دیوار سے منسلک ہمسائے محلہ شانہ ساز کے رہائشی خرم عظیم کے رہائشی مکان کی بنیادوں میں مین ہول کا پانی جانے سے مکان کی بنیادیں کھوکھلی ہوچکی ہیں اور دیواروں میں دراڑیں پڑنے کے ساتھمکان کا لینٹر بھی ایک جانب جھک گیا ہے،شہری خرم عظیم کے مطابق مذکورہ صورتحال پر ہسپتال کے ایم ایس سے متاثرین علاقہ کے ہمراہ ملاقات کی جس پرانھوں نے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئےجس پر انہوں نے سی ای او ہیلتھ سمیت ایم ایس شہباز شریف جنرل ہسپتال کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے، اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔
ملتان سے مزید