ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میپکو کے شعبہ گرڈ سسٹم کنسٹرکشن نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کیلئے 132 کے وی ساہیوال تھرڈگرڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ مکمل کر لیا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے قلیل مدت میں منصوبہ مکمل کرنے پر پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی میپکو سید جوادمنصور احمد، شعبہ جی ایس او /جی ایس سی کی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئےکہا ہے کہ موسم گرما میں صارفین کو بلاتعطل بجلی ترسیل کے لئے نئے گرڈ سٹیشنز کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ گرڈ سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے،132 کے وی ساہیوال تھری گرڈ سٹیشن میں مزید ایک 20/26ایم وی اے کا پاور ٹرانسفارمر نصب کیاگیاہے،منصوبے کی تکمیل پر 6کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے،نئے پاور ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد 132کے وی ساہیوال تھری گرڈ سٹیشن میں نصب پاور ٹرانسفارمر کی تعداد 3ہوگئی ہے۔