• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق پر حملے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے‘  لبنیٰ فرانسس

کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کی اقلیتی رہنما لبنیٰ فرانسس اسحاق نے بلوچستان کی مسیحی قوم و دیگر اقلیتی برادریوں اور اپنی جانب سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی پرامن سیاسی جدوجہد دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی جسکی بناء پر وہ دہشت گردانہ کارروائیوںکے ذریعے ملک میں عدم استحکام اور انتشارپھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں ؎نے کہا کہ سراج الحق فرد واحد کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک تحریک کا نام ہے انکی قیادت میں پاکستانی عوام کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے یہ تحریک جاری رہے گی آخر میں انہوں نے حکومت سے واقعہ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید