دبئی (جنگ نیوز) آئی سی سی نے بھارتی امپائر جیتن کیشیپ پر اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف ورزی کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بھارتی امپائر جیتن کیشیپ پر اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتن کیشیپ نے اینٹی کرپشن انکوائری میں تعاون نہیں کیا ہے۔ کیشیپ پر 2022 ایشیا کپ کوالیفائر میچز کے دوران کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انہیں اپنی صفائی دینے کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے جو 19 مئی سے شروع ہوچکا ہے۔ وہ آئی سی سی امپائرز پینل کا حصہ نہیں ، انہوں نے عمان میں کھیلے گئے ایونٹ میں کھلاڑیوں کو کرپشن کی پیشکش کرنے کا الزام ہے۔وہ کسی میچ کو سپر وائز نہیں کررہے تھے لیکن چونکہ ایشیا کپ کوالیفائر انٹرنیشنل ایونٹ ہے اس لیے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اپنے اختیارات کے تحت انکوائری شروع کرچکا ہے۔