اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے چیمبر میں ملاقات کی۔ دونوں چیف جسٹس صاحبان آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے ارکان میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مختصر ملاقات میں مختلف آئینی و قانونی ایشوز پر بات ہوئی ۔ دونوں ججز جوڈیشل انکوائری کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے سپریم کورٹ آئے تھے۔