راولپنڈی (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ۔72سالہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو پنجاب پولیس نے دس روز میں چوتھی مرتبہ گرفتار کیا ۔ رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے ڈاکٹر شیریں مزاری کو دوسری مرتبہ گرفتار کیا گیا ۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔ سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاکہ حکومت پی ایچ ڈی ڈاکٹر شیریں مزاری سےاتنی زیادہ خوفزدہ ہوچکی ہے ‘ ہر طرف اس وقت جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا۔فرخ حبیب نے کہاکہ اس وقت ملک میں کسی عدالت کی حکمنامہ کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے۔آن لائن کے مطابق پولیس شیریں مزاری کو کہاں لے کرگئی کچھ معلوم نہیں۔