ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع پولیو مہم میں رواں ماہ بھی سر فہرست رہا خفیہ طور پر ضلع کی4 یونین کونسلوں میں کئے گئے سروے میں تمام یونین کونسل پاس ہو گئیں5 سال تک کی عمر کے سو فیصد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے گئے واضح رہے کہ ہر پولیو مہم کے بعد خفیہ طور پر مختلف یونین کونسلوں کا سروے کیا جاتا ہے جس میں چیک کیا جاتا ہے کہ ان یونین کونسلوں کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں کہ نہیں اور گذشتہ ماہ کی طرح رواں ماہ بھی ملتان ضلع کی تمام یو سیز مکمل طور پر پاس ہوئی ہیں اس بارے میں سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں تمام ٹیموں نے سخت محنت سے کام کیا ہے ، کسی بھی صورت پولیو مہم کے دوران کسی بھی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔