پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور یونیورسٹی آفتاب عالم نے کہا ہے کہ جامعہ پشاور کا مالی بحران اور ملازمین کو اگلے ماہ کے تنخواہ کے لئے فنڈز کی کمی باعث تشویش ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی حکومت مالی بحران کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی یونیورسٹی کے فنڈ سے 11 کروڑ روپے کی کٹوتی اور وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں تعلیمی بجٹ میں کمی طلبہ اور تعلیم کے ساتھ ظلم ہے ، یونیورسٹی کی بندش کی وجہ سے نقصان اور یونیورسٹی کی ابتر مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت جلد از جلد جامعہ پشاور کو 5 ارب کا انڈومنٹ فنڈ جاری کرے۔