پشاور(جنگ نیوز)پشاور کے معروف اور قدیمی تعلیمی و فلاحی ادارہ حیدریہ ٹرسٹ پشاور کےبورڈ آف ٹرسٹیز کا ایک اہم اجلاس گزشتہ دنوں ٹرسٹ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا جس میں باقاعدہ آئین کی روشنی میں نئے منیجنگ ٹرسٹی کے انتخاب کے لیے پروفیسر ملازم حسین کا نام پیش کیا گیا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر پروفیسر ملازم حسین کے نام کی باقاعدہ منظوری دی اور ان کے انتخاب کی توثیق کی گئی۔ جس کے بعد نومنتخب منیجنگ ٹرسٹی نے اجلاس میں باقاعدہ حلف اٹھا کر لیا اور اس کی باقاعدہ صدارت کی جس میں اہم امور پر گفتگو کے بعد منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔