• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144کے نفاذ میں28مئی تک توسیع

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144کے نفاذ میں28مئی تک توسیع کردی گئی ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے راولپنڈی میں دفعہ144کا نفاذ 21مئی تک کیا تھا۔ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے تحت نوٹیفکیشن کے تحت اذان کے سوا بغیر اجازت لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔موٹرسائیکل پر ڈبل سواری ،ہر قسم کے احتجاج،دھرنے،ریلی،جلسے سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ہتھیار،لاٹھی،غلیل،پٹرول بم،سمیت کوئی بھی دھماکہ خیز مواد اور ایسا کوئی بھی آلہ جو تشدد کیلئے استعمال ہوسکےلے کر چلنے پر پابندی ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید