• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پائپ لائن کا بچھایا جا نا عوام کیلئے عذاب بن گیا، چشتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں پائپ لائن کا بچھایا جا نا عوام کے لیے عذاب بن چکا ہے پائپ لائن کی آڑ میں پانی کی لائنیں اور تاریں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں ۔ سڑکوں کی توڑ پھوڑ سے پورا شہر گردوغبار کی لپیٹ میں ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے ۔ پائپ لائن بچھانے اور ترقیاتی کام کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کی باعث ٹریفک بدترین صورتحال سے دوچار ہے ۔ کوئٹہ شہر کو دیدہ دانستہ خستہ حال سڑکوں کا تحفہ دیا جارہا ہے جن سڑکوں کی توڑ پھوڑ کی گئ اب وہ نہیں بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں سریاب روڈ، سبزل، مغربی بائی پاس کی سڑکیں تین سال سے ٹوٹی پڑی ہیں اور تعمیرکے منصوبے کی سست روی پر آج تک نوٹس نہیں لیا گیا ۔ بدقسمتی سے اس صوبے میں ایک طرف وفاق کی نظر اندازیاں ہیں اور دوسری طرف کرپٹ وزراء نے کرپشن کے لیے صوبہ کو مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید