اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاہےکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں شاندار تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کہی۔ وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے سفیر کو آئندہ بجٹ میں ملک میں معاشی خوشحالی لانے کیلئے حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اقتصادی اور مالیاتی حوالے سے پاکستان کی گرانقدر حمایت پر سعودی سفیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔