اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماں فواد چوہدری اور اسد عمر کو 5جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئندہ سماعت میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے ۔منگل کو ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔عمران خان اور فواد چوہدری کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری جبکہ اسد عمر کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر گزشتہ روز موصول ہوا، آرڈر لیٹ موصول ہوا تو کیسے تیاری کرتے۔