• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر اور شہباز شریف ہسپتال میں انسولین کئی ماہ سے نایاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال اور ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں انسولین کئی ماہ سے نایاب ہے ، انسولین کے نشتر ہسپتال میں 500 کے قریب رجسٹرڈ مریض دربدر ہیں،شہباز شریف ہسپتال میں محدود انسولین سفارش پر دی جانے لگی، غریب مریض رل گئے،شوگر کے مریضوں کا مرض بگڑنے لگا،نگران پنجاب حکومت مریضوں کی تکالیف دور کرنے میں ناکام ہو گئی۔ہسپتالوں کے امور شدید متاثر، شوگر سمیت دیگر امراض میں مبتلا مریض بھی مہنگے داموں ادویات میڈیکل سٹور سے خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، اس حوالے سے مریضوں جاوید اقبال خالدہ نسرین ۔رشید ۔اویس ۔اکرم ۔اللہ دتہ و دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت کرسی کرسی کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہے اور عوام انسولین تک کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں دھکے کھا رہی ہے ، ادھر گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال کے انتظامی افسر نے ہسپتال میں انسولین موجود ہونے کے باوجود بھی مریضوں کو دینا بند کر دی ہے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال ملتان میں اس وقت بھی 500 سے زائد انسولین موجود ہیں لیکن ہسپتال عملہ انسولین نہیں دے رہا ۔ مریضوں نے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی ای او ہیلتھ ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں سٹاک چیک کریں اور انسولین فراہم کی جائے۔
ملتان سے مزید