• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق مغل کی میت ورثا کے حوالے کی جائے، کونسلر عمران شفیق

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) ایل او سی فاؤنڈیشن کے سربراہ کونسلر عمران شفیق خان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری ، اسلام آباد اور کوٹلی میں اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غلطی سے ایل او سی پار کرنے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والےطارق مغل ولد محمد عالم کی لاش ان کے ورثا کو واپس دلانے کیلئے اپنی زمہ داریاں ادا کریں ۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی فوج نے طارق مغل کی میت مقبوضہ کشمیر میں مقامی حکومت کے حوالے کر دی ہے مگر مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے میت کی واپسی کیلئے آزاد کشمیر کی حکومت یامقامی انتظامیہ سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ کونسلر سردار شفیق خان نے کہا واقعہ ہونے کے باوجود مقامی انتظامیہ جائے وقوعہ کا دورہ نہیں کیا نہ ہی طارق مغل کے غریب وادین سے رابطہ کیا حالانکہ کے انہوں نے کوٹلی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معاملے کی تحقیقات کیلئے رپورٹ درج کرا دی تھی۔دریں اثنا برطانیہ میں سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماچوہدری محمد سعید چوہدری محمد منیر ، حاجی محمد منیر ، امجد امین بوبی ، ریاست بھٹی ،سابق کونسلر چوہدری رشید، تحریک کشمیر کے رہنما فہیم کیانی، جمیل منہاس نے بھارتی فوج کے اس سفاکانہ اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید