• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران جبری شمولیتوں سے لیڈر بنے، مصنوعی سیاستدان بنایا گیا، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلئے جبری شمولیتیں کرائی گئیں، وہ جبری شمولیتوں سے لیڈر بنے اور انہیں مصنوعی سیاستدان بنایا گیا، عمران خان کیلئے190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ہی کافی ہے، عمران خان شوکت خانم کے چندے کا حساب دیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر جا کر اظہار یکجہتی کیا، بلاول بھٹو نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کیا، ان کے دور میں پاکستان کو بہت کامیابیاں ملیں، سفارتی محاذ پر کامیابی کا سہرا بلاول بھٹو کے سر ہے، ہم کبھی بھی کشمیر کے مسئلے پر غلطی نہیں کرسکتے، عمران خان کی حکومت نے کشمیر پر سمجھوتا کیا، ان کی غلطیوں کا خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑا، بلاول بھٹو نے پوری دنیا میں کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔ شرجیل میمن نے شوکت خانم اسپتال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کینسر کا مفت علاج کیا جارہا ہے، عمران خان صرف فراڈ کررہے ہیں، جاوید میانداد بھی تصدیق کرچکے ہیں، ہم الزام نہیں لگارہے، پوری دنیا کو پتہ ہے آپ کیا کررہے ہو۔
اہم خبریں سے مزید