• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 6 گاڑیوں، 44 موٹر سائیکلوں سے محروم، موبائل چھیننے کی متعدد وارداتیں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے 32موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔شہرکے مختلف علاقوں میں 11 افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فون چھین لئے گئے۔وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو 4 گاڑیوں ،12موٹرسائیکلوں ، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیاگیا۔ تھانہ رتہ امرا ل کے علاقہ ڈھوک حسومیں تین موٹرسائیکل سوار رفاقت سے اسلحہ کی نوک پر 2لاکھ 80ہزار روپے اورموبائل ،گلشن داتامیں تین موٹرسائیکل سوار توقیر سے اسلحہ کی نوک پر اس کا موٹر سائیکل ، موبائل اور 10ہزار روپے ، ریلوے کالونی میں تین نامعلوم ملزمان فرید الحق سے اسلحہ کی نوک پر 50ہزار روپے ،تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک الٰہی بخش میں تین موٹر سائیکل سوار اسامہ نواز سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اورایک ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ مری روڈپر دونامعلوم ملزمان اعجاز سے گن پوائنٹ پر2 موبائل اور 5ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ چاندنی چوک میں نامعلوم لڑکا اسلحہ کی نوک پر سندس رشید سے موبائل مالیتی 2لاکھ روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ کرشن پورہ میں نامعلوم لڑکا اسلحہ کی نوک پر حسن شہزاد کا موٹر سائیکل ، موبائل اور700 روپے، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کٹاریاں میں تین موٹرسائیکل سوار طارق محمود سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور ایک لاکھ 87ہزارروپے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ بہاری کالونی میں دونامعلوم ملزمان محمد ولید کی کمپنی کی گاڑی کوروک کر 2لاکھ89ہزار 35روپے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ گلشن نایاب میں تین نامعلوم لڑکے عرفان فریاد سے گن پوائنٹ پر اس کاموٹر سائیکل اور بٹوا تھا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ محلہ شیرا آبادمیں دونامعلوم لڑکے گن پوائنٹ پر دانش امتیاز کاموٹرسائیکل اور ساڑھے چارہزارروپے ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ بکرامنڈی میں دونامعلوم ملزمان احسن ایوب سے گن پوائنٹ پر 12ہزارروپے اور 2 موبائل،تھانہ سول لائنزکے علاقہ لال کڑتی میں دوموٹرسائیکل سوار سعد جاوید سے گن پوائنٹ پر دو موبائل اوراس کابٹوا ، اڑا لیا گیا ۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ایمل خان سے لوڈر سوزوکی چھین لی گئی ، مزاحمت پر اسکو گولی مار کر زخمی کر دیاگیا۔تھانہ کراچی کمپنی، کھنہ،شمس کالونی ،نون کے علاقوں میں متعدد افراد موبائل، نقدی سے محروم ہو گئے ۔ تھانہ گولڑہ میں اصغر نے مقدمہ درج کروایاکہ وہ غضنفر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ دھریک موہری کے موڑ پر چھ مسلح افراد نے انھیں روک لیا، اس سے موٹرسائیکل ، موبائل، نقدی چھین لی اورتشددکیا۔ایک ماہ قبل بھی اسکے ساتھ ایسا ہی واقعہ ہواتھا، جس میں فائرنگ سے وہ زخمی بھی ہوا تھا۔ اس ضمن میں درخواست تھانہ گولڑہ میں دی گئی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی تھی ، پولیس نے نئی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید