• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری پراپرٹی ٹیکس کاجعلی نوٹس دکھاکر 21لاکھ ہتھیالئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بھاری بھرکم پراپرٹی ٹیکس کاجعلی نوٹس دکھاکر شہری سے ساڑھے 21لاکھ روپے ہتھیالئے گئے ، تھانہ سول لائنز کو عارف حیات نے بتایاکہ طارق محمود سائل کا ملازم ہے ۔5مارچ کواس نے مجھے میری جائیداد کا پراپرٹی ٹیکس چالان دکھایا جس پر 40لاکھ 30ہزار روپے بقایا جات کی مد میں درج تھے ۔بعدازاں اس نے مجھ سے ایک شخص کا تعارف انسپکٹر اظہر محمود کے طور پر کروایا اورکہاکہ وہ آپ کا ٹیکس کم کروا دے گا ۔طارق محمود نے محکمہ کے کسی اہلکار سے ملی بھگت کر کے سائل کےنام جعلی نوٹس اور ٹیکس چالان تیار کئے۔
اسلام آباد سے مزید